کراچی میں حالیہ بارشوں سے سڑکوں کی ناگفتہ بہ صورتحال دیکھ کر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو متاثرہ شاہراؤں کی مرمت کا خیال آگیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام سڑکوں کی مرمت کے احکامات دے دیئے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق مقامی حکومت کے زیر انتظام 106 سڑکوں کی بحالی کا کام اتوار (14 ستمبر) سے شروع کیا جائے گا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ بارشوں کے جمع پانی سے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھے بھرنے کے بھی احکامات دے دیئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کہ شہر کی مختلف یونین کونسلز کی اندرونی گلیوں کی ڈیولپمنٹ اسکیم پر بھی کام شروع کیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے