کراچی میں ای چالان کا آغاز؛ 6 گھنٹوں میں ایک کروڑ روپے کا جرمانہ وصول

کراچی میں ای چالان کا آغاز؛ 6 گھنٹوں میں ایک کروڑ روپے کا جرمانہ وصول فائل فوٹو کراچی میں ای چالان کا آغاز؛ 6 گھنٹوں میں ایک کروڑ روپے کا جرمانہ وصول

شہر قائد میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے پہلے ہی روز ٹریفک پولیس نے صرف 6 گھنٹوں کے اندر 2 ہزار 662 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ابتدائی 6 گھنٹوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ 1,535 چالان کیے گئے، جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 افراد کو جرمانہ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store