کراچی میں لاکھوں روپے کی چوری، گھریلو ملازم گرفتار

کراچی میں لاکھوں روپے کی چوری، گھریلو ملازم گرفتار فائل فوٹو کراچی میں لاکھوں روپے کی چوری، گھریلو ملازم گرفتار

کراچی کے علاقےکلفٹن سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر سونا اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق کلفٹن کی رہائشی خاتون کی شکایت پر درج مقدمے کے تحت ان کے گھریلو ملازم واجدکو گرفتار کیا گیا ہے۔ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم گزشتہ 8 سال سے ہمارے گھر میں کام کررہا تھا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش کئی سالوں سے گھر سے رقم اور قیمتی سامان چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے ATM اور چیک بُک کے ذریعے بھی رقم منتقل کی، ملزم کی نشاندہی پر سونا اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے چوری کی رقم سے لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد اور گاڑیاں خریدنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store