تکینیکی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر چھ پروازیں منسوخ

کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں فائل فوٹو کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں

تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے سبب آج کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلین کی پرواز ڈی سات 109 اور کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائی 324 شامل ہیں۔

اسی طرح کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنا کی پرواز سی اے 946 اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 206 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125 اور کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 بھی آج منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store