یوریا ملے دودھ بیچنے کا انکشاف، درجنوں دکانیں سیل

کراچی میں کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے پر کارروائیاں جاری ہیں فائل فوٹو کراچی میں کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے پر کارروائیاں جاری ہیں

کراچی میں کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے پر کارروائیاں جاری ہیں، مہم کے دوران مزید 7 دکانیں سیل کر دی گئیں، جس سے مجموعی طور پر سیل کی گئی دکانوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔ کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ مضر صحت دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن منگل کو بھی جاری رہا۔

ضلع جنوبی اور شرقی میں 3،3 جبکہ ایک دکان ضلع ملیر میں سیل کی گئی۔

ترجمان کے مطابق صرف دو روز میں ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والی 27 دکانوں کو بند کیا جا چکا ہے۔

کمشنر حسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ کے معیار کی جانچ اور ملاوٹ کے خلاف مہم کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا دودھ کی سربمہر دکانوں کو بھاری جرمانے کے بغیر ڈی سیل نہیں کیا جائے گا، دکانوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ فروخت کرنے کی تحریری یقین دہانی بھی دینا ہو گی۔

install suchtv android app on google app store