پيپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرمنظوروٹو کا کہنا ہے کہ۔ پی پی اور قاف ليگ ميں اختلافات کی باتيں غلط ہیں قاف ليگ سے مل کراليکشن جيتيں گے اورحکومت بھی بنائيں گے۔
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے متحدہ مجلس عمل میں شامل ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر ان کے پاس مولانا فضل الرحمان کے بیان کے ساتھ اظہار لاتعلقی کے لئے آئے تھے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نےکہا ہےکہ عبوری حکومت نہیں آئے گی تاہم الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے خود ہی رقم لینے کا اعتراف کیا ہے۔
لاہور: پنجاب حکومت نے سی این جی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25 سے 30فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔نئے کرایوں کا اعلان ٹرانسپورٹ ہاوٴس لاہور میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ زعیم قادری اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں میں مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ صوبائی وزیر زعیم قادری نے میڈیا کو…