ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ پرائمری سکول شادی ہال میں تبدیل

ڈیرہ غازی خان میں بااثر لوگوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول کو شادی ہال میں تبدیل کر دیا۔ جس کی وجہ سے بچے گھنٹوں سڑک پر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔

ڈیرہ غازیخان گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ایک  میں بچے سکول پہنچے تو سکول کا گیٹ شادی تقریب کی وجہ سے بند تھا۔  سکول کے اندر شامیانے لگائے براتیوں کے لیے کھانا تیار کیا جا رہا تھا۔ جس کی وجہ سے بچے گھنٹوں گیٹ کے باہر سڑک پر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے انکار کرتے ہوئے بچوں کو ایک دن کی چھٹی دے دی۔ جبکہ  مسلم لیگ ن کی بااثر شخصیت ہونے کے باعث نہ صرف کاروائی کرنے سے انکارکر دیا بلکہ تقریب جاری رکھنے کی بھی اجازت دے دی۔

install suchtv android app on google app store