قاف ليگ سے مل کراليکشن جيتيں گے اورحکومت بھی بنائيں گے،منظور وٹو

پيپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرمنظوروٹو کا کہنا ہے کہ۔ پی پی اور قاف ليگ ميں اختلافات کی باتيں غلط ہیں قاف ليگ سے مل کراليکشن جيتيں گے اورحکومت بھی بنائيں گے۔ 

گورنر ہاؤس لاہورمیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، گورنرہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ الیکشن میں ایک دوسرے کی مشاورت سے مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا۔ قومی یا صوبائی سطح پر کسی امیدوار کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری لوگوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ منطور وٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ دیگر نوٹسز کے ساتھ لاہور میں ایک سڑک پر سترارب روپے خرچ کرنے کا بھی نوٹس لے۔ ایک سڑک پر اتنی خطیر رقم کیوں خرچ کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیچڑ اچھالنے اوربدنام کرنے کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا

install suchtv android app on google app store