پنجاب حکومت نے رنگ روڈ کے لیے علیحدہ فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ فورس پچیس دسمبر سے کام شروع کر دے گی
لاہور میں رنگ روڈ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی سہولت اور ٹریفک کے مسائل سے نجات کے لیے رنگ روڈ پر اربوں روپے خرچ کیے گے ہیں اور جلد ہی رنگ روڈ کے جنوبی حصے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر اکنامک ڈویلپمنٹ زون کے قیام کے لیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ پر معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اکنامک ڈویلپمنٹ زون کا قیام اہمیت کا حامل ہے ۔اجلاس میں رنگ روڈ اتھارٹی کے بجٹ دو ھزار بارہ، تیرہ کی منظوری بھی دی گئی