سوات- ستارہٴ جرات حاصل کرنے والی بچی ملالہ یوسف زئی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ملالہ یوسف زئی سمیت 3بچیاں زخمی ہوگئیں۔
کرم ایجنسی کے علاقے پڑاؤ میں دہشت گردوں کے بس پر حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس پارہ چنار سے پشاور جا رہی تھی کہ پڑاو کے مقام پر دہشتگردوں نے بس پر حملہ کر دیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
اورکزئی ایجنسی کے علاقے ماموزئی میں گھر پر گولہ گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی زخمی ہوگئے. اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندکارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں.
پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،اس لئے صوبہ میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔