کرم ایجنسی: مسافر بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تین افراد زخمی
اپ ڈیٹ:
کرم ایجنسی کے علاقے پڑاؤ میں دہشت گردوں کے بس پر حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس پارہ چنار سے پشاور جا رہی تھی کہ پڑاو کے مقام پر دہشتگردوں نے بس پر حملہ کر دیا جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ہیڈکواٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔