درم آدم خیل میں خود کش حملہ،10افراد جاں بحق

کوہاٹ… درہ آدم خیل میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق درہ آدم خیل کے مرکزی بازار میں واقع امن لشکر کے مرکز پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو کوہاٹ اورپشاور منتقل کیا جارہاہے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store