اسلام آباد سے گلگت جانے والے پی آئی اے کے طیارے پی کے چھ سو پانچ میں ٹیک آف کے دوران ٹائر میں آگ لگ گئی۔ طیارے میں گورنر گلگت بلتستان پیر مکرم علی شاہ سمیت اڑتالیس مسافر سوار تھے جومحفوظ رہے۔
گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے شہداء کے جسد خاکی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج مزید چار جسد خاکی نکال لئے گئے جس کے بعد اب تک نکالے گئے شہداء کی تعداد اٹھانوے ہوگئی۔
گلگت روڈ منصوبے کی منسوخی کے خلاف مسلم لیگ ن بلتستان کے سینکڑوں کارکنوں نے اسکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یادگار شہداء پر ہونے والے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماوں حاجی فدا ناشاد، حاجی اکبر تاباں اور دیگر مقررین نے کہا کہ گلگت…