جشن آزادی گلگت بلتستان کا پینسٹھہ واں یوم آزادی منایا گیا۔

جشن آزادی گلگت بلتستان کا پینسٹھہ واں یوم آزادی انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ جشن آزادی گلگت بلتستان کی تقریب صبح نو بجے یاد گار شہداء چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ تھے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور دیگر نے گورنر گلگت بلتستان کے ہمراہ  جنگ آزادی کے جیالوں کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔  پاک فوج اور پولیس کے تازہ دم دستوں نے شہداء کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جشن آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں پورے گلگت بلتستان کے محتلف مقامات پر ثقافتی میلے بھی سجائے گئے۔

install suchtv android app on google app store