پی آئی اے کے طیارے پی کے 605 کے ٹائر میں آگ لگ گئی

اسلام آباد سے گلگت جانے والے پی آئی اے کے طیارے پی کے چھ سو پانچ میں ٹیک آف کے دوران ٹائر میں آگ لگ گئی۔ طیارے میں گورنر گلگت بلتستان پیر مکرم علی شاہ سمیت اڑتالیس مسافر سوار تھے جومحفوظ رہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا۔ طیارہ رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والا تھا کہ اس کے ٹائر میں آگ لگ گئی۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت روک لیا اور مسافروں کو اتار لیا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کا ٹائر بدل دیا گیا مگر پرواز آج منسوخ کر دی گئی۔ مسافروں کو کل گلگت بلتستان روانہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store