وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ منصوبہ وزارت مواصلات کے دو آفیسروں کی بدنیتی سے منسوخ ہوا۔
صدر زرداری کی ہدایت پر دوباوہ ٹینڈر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل ہماری حکومت ہی حل کرے گی۔ اگلے دو سال میں گلگت بلتستان کا نقشہ بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ صدر زرداری پر کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں انہیں وقت آنے پر پتہ چلے گا۔ پارٹی کی صوبائی قیادت میں اختلافات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کے علاوہ کوئی مجھے عہدے سے نہیں ہٹا سکتا۔ پارٹی میں عہدے کی حیثت نہیں ہوتی ورنہ کس نے سوچا تھا کہ منظوروٹو پارٹی کا صدر بن جائے گا۔