سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ فائل فوٹو وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی سیاسی لوگ ہیں اور سیاست میں گفت و شنید ضروری ہے۔ عطاتارڑ نے مزید کہا کہ سیاست کرنا سب کا حق ہے، لیکن صرف بیانات دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے کے معاملات کو دیکھنا بھی متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تعاون کی پیش کش کی ہے تاکہ صوبے میں سیاسی اور انتظامی امور میں بہتری لائی جا سکے۔

عطاتارڑ نے خیبرپختونخوا کے وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریڈیو پاکستان کی انکوائری کا حوالہ دے کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی ابہام ہو، اور چونکہ یہ کریمنل کیس ہے، اس کی انکوائری قانون کے تحت ممکن نہیں۔

install suchtv android app on google app store