وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ ستارہ امتیاز کے لیے نامزد

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ ستارہ امتیاز کے لیے نامزد فائل فوٹو وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ ستارہ امتیاز کے لیے نامزد

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو پاکستان بھارت جنگ کے دوران پاکستانی مؤقف کو دنیا بھر تک پہنچانے کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پریس انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے پاکستان کا بیانیہ دنیا بھر کے سامنے شاندار انداز میں پیش کیا۔

دورانِ جنگ عطا اللہ تارڑ کی کاؤشوں سے میڈیا کےکردار اور اُن کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پی آئی او کے پرنسل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا نام بھی ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، ستارہ امتیاز کے لیے دونوں افراد کی نامزدگیاں افواجِ پاکستان کی طرف کی گئیں۔

خیال رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سول اور عسکری اعزاز ہے جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہر سال یومِ پاکستان (23 مارچ) کے دن نامزد افراد کو دیا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store