رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا لہٰذا وزیر اعلیٰ پنجاب کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔
شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو سیلاب متاثرین کیلیے ریلیف مانگ رہے ہیں وہ سیاست نہیں کر رہے۔
لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے کھوکھلے بیانات پر نہیں، جو جوس کے ڈبوں پر تصویریں لگا رہے ہیں۔
ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اسے ریلیف ورک کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت کو دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد مانگی۔