صدر مملکت نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

صدر مملکت نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا فائل فوٹو صدر مملکت نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے اٹھارہ سال مکمل ہونے کے موقع پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنی جان کو لاحق خطرات کے باوجود اس دن پاکستان واپس آئیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کارساز میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پُرعزم رہیں اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جبکہ قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مسلسل مقابلہ کر رہی ہے، سانحہ کارساز کے شہدا کا عزم و ہمت اور قربانیاں ایسی تمام قوتوں کو شکست دینے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store