صدرکی برقی گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو تعاون کی یقین دہانی

صدرکی برقی گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو تعاون کی یقین دہانی فائل فوٹو صدرکی برقی گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو تعاون کی یقین دہانی

صدر آصف علی زرداری نے نئی برقی گاڑیوں ،بسوں اور سپیئر پارٹس کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وہ آج(منگل) کو شنگھائی میں بورڈ آف چیری ہولڈنگ اینڈ چیری AUTOMOBILE کے چیئرمین YIN TONGYUE سے گفتگو کررہے تھے۔ صدر نے تفصیلات سے آگاہ کرنے پر YIN TONGYUE کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے چیری آٹوز کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا ۔

انہوں نے برقی بسوں، چھوٹے ٹرکوں ، ماحول دوست توانائی کے منصوبوں اور چارجنگ سٹیشنز کے قیام کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کیلئے چیری کی حوصلہ افزائی کی -

YIN TONGYUE نے صدر اوران کے وفد کو چیری آٹوز کے دنیا بھر میں پھیلے آپریشنز جدید ٹیکنالوجی کیلئے اس کے عزم اور بین الاقوامی مارکیٹس میں اس کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔

install suchtv android app on google app store