صدرمملکت سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال

صدرمملکت سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال فائل فوٹو صدرمملکت سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر نےایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نےایوان صدر میں ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدر آصف زرداری نے کہا کہ جرمنی کی ماحولیاتی تحفظ، خواتین کے بااختیار بنانے اور سماجی ترقی میں معاونت قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان۔جرمنی کلائمیٹ پارٹنرشپ معاہدے کی جلد تکمیل دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جرمن سرمایہ کار قابل تجدید توانائی، آئی ٹی اور صنعتی شعبوں میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان۔جرمنی چیمبر آف کامرس کے قیام سے کاروباری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ، جرمنی کی جانب سے چھٹے پاکستان۔جرمنی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی میزبانی خوش آئند ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ افغان ری لوکیشن پروگرام میں تعاون اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی حمایت پر جرمنی کے شکر گزار ہیں، جبکہ جرمنی میں پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اطمینان بخش ہے۔

جرمن سفیر نے صدر مملکت کو بتایا کہ یہ پاکستان میں ان کی تیسری تعیناتی اور بطور سفیر دوسری مدت ہے، وہ 2006 تا 2009 اور 2015 تا 2019 کے دوران بھی پاکستان میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store