صدر آصف علی زرداری اوروزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انسدادِ منشیات کی کامیاب کارروائی پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کا یہ کارنامہ قومی فخر اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یرموک کی کامیابی پاکستان نیوی کے خطے میں امن و استحکام کے عزم کا عکاس ہے۔
