محکمہ ایکسائز نے بڑی ایس یو وی گاڑیوں کے لیے نمبر پلیٹس کا نیا ڈیزائن تیار کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز رضوان شیرانی نے متعلقہ حکام کو جدید ڈیزائن کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق بڑی گاڑیوں پر نصب چھوٹی نمبر پلیٹس سے نمبرز واضح نظر نہیں آتے، اسی لیے نئی پلیٹس کا سائز بڑھانے اور روایتی بلیک اینڈ وائٹ کے بجائے رنگین نمبر پلیٹس متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن سیف سٹی کیمروں اور سیکیورٹی فیچرز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔ ڈیزائن کی منظوری کے بعد منظوری اور تیاری کے باضابطہ مراحل کا آغاز کیا جائے گا۔