خواجہ آصف کو بیورو کریسی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیئے تھی ، رانا ثناءاللہ

خواجہ آصف کو بیورو کریسی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیئے تھی ، رانا ثناءاللہ فائل فوٹو خواجہ آصف کو بیورو کریسی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیئے تھی ، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی مشیر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کرپشن ہر جگہ ہے، خواجہ آصف نے اگر تعداد زیادہ بتا دی تو اسے کم کرلیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کرپشن ہر جگہ ہے جو ایک المیہ ہے، اس حوالے سے خواجہ آصف نے اگر تعداد زیادہ بتا دی ہے تو اسے کم کرلیں لیکن کرپشن حقیقت ہے، کرپشن ہمارے ہاں ہے، بیوروکریسی میں ہے، سیاستدانوں اور اداروں میں ہے لیکن خواجہ آصف کو بیورو کریسی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ 

وفاقی مشیر کا کہنا ہے کہ اے ڈی سی آر سیالکوٹ پر کرپشن کا الزام ہے جس پر کسی نے ثبوتوں کے ساتھ مریم نواز کو آگاہ کیا تو انہوں نے کارروائی کا حکم دیا، اینٹی کرپشن نے قانونی دائرہ کار میں کارروائی کی ہے لیکن بیوروکریسی سے متعلق ایسے بیانات مناسب نہیں اب جو کچھ کہا گیا اس پر کیا کہا جا سکتا ہے، کرپشن تو ہر جگہ ہو رہی ہے۔  

 دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال نے گرفتاری کے بعد کروڑوں روپے کی جائیداد کا اعتراف کرلیا، اس حوالے سے پولیس اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں، قیمتی اشیاء اور نقدی سامنے آئی، جس کے بعد محمد اقبال نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ قیمتی لینڈ کروزر گاڑی، متعدد کمرشل پلاٹس اور دیگر قیمتی جائیداد کا مالک ہے۔

 اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ملزم سے اب تک لینڈ کروزر، رولیکس گھڑی، پانچ مرلہ کے دو کمرشل پلاٹس کی فائلیں اور ایک بنگلے کے کرائے کی مد میں وصول شدہ 68 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں تاہم ملزم محمد اقبال سے تاحال 4 کروڑ 91 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم کی برآمدگی ہونا باقی ہے، جس کے لیے پولیس نے لاہور کی عدالت سے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کی ہے۔

install suchtv android app on google app store