حارث رؤف نے باؤنڈری پر رافیل گرا دیا، وزیر دفاع بھی داد دینے لگے

فاسٹ باؤلر حارث رؤف فائل فوٹو فاسٹ باؤلر حارث رؤف

گزشتہ روز کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے نہ صرف گیند سے کمال دکھایا بلکہ اپنے منفرد اشاروں سے بھارتی شائقین کو بھی بے چین کیے رکھا۔

باؤنڈری پر کھڑے حارث نے بار بار ہاتھوں سے "رافیل طیارہ گرانے" کا اشارہ کیا، گویا یہ یاد دہانی ہو کہ مقابلہ صرف کرکٹ تک محدود نہیں۔

موقع ملتے ہی انہوں نے انگلیوں سے "0-6" کا اشارہ بنایا، جس پر پورا اسٹیڈیم گونج اٹھا۔ بھارتی تماشائیوں کو "شرمندہ" کرنے کا یہ انوکھا انداز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف بھی حارث کے اس اسٹائل کے مداح بن گئے۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں ٹوئٹ کیا: "حارث نے بھارت کو ٹھیک ٹکریا، کم چُک کے رکھ… کرکٹ میچ تو چلتے رہیں گے مگر بھارت 0-6 کبھی نہیں بھولے گا۔"

یہ مناظر نہ صرف گراؤنڈ میں موجود شائقین کے لیے دلچسپ ثابت ہوئے بلکہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے حارث کو "رافیل ہنٹر" کا خطاب دے دیا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی ہے۔

اس سے قبل بھارت ایونٹ کے گروپ اسٹیج میں بھی پاکستان کو شکست دے چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store