بلوچستان کابینہ کا 19 واں اجلاس، اقلیتوں کے لیے انڈومنٹ فنڈ، ٹرانس جینڈرز پالیسی اور صحت و ترقی کے کئی منصوبوں کی منظوری

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ اجلاس کی توثیق کے ساتھ ساتھ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کی سماجی، انتظامی اور ترقیاتی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

ایڈیشنل آئی جی بلوچستان نے نئے آئی جی کو ماتحت کرنے سے انکار، چیف سیکریٹری کو خط

بلوچستان پولیس میں نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے، نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) بلوچستان محمد طاہر کی تعیناتی پر ایڈیشنل آئی جی نے اپنے تحفظات اظہار کر دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی بلوچستان سعید وزیر نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی بلوچستان محمد طاہر کے ماتحت کام…

کوئٹہ: شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں ایک اور زخمی جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔ چند روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم میں بی این پی کا جلسہ ہورہا تھا، اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملہ ہوا جس…

حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بروز جمعہ 5 ستمبر (11 ربیع الاول) عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کل بروز جمعہ کی عام تعطیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
صفحہ 5 کا 302