اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا فائل فوٹو اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور چترال میں ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 195 کلومیٹر تھی۔ ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔

زلزلے کےبعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتےگھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

install suchtv android app on google app store