خیبر پختونخواہ نہیں لے رہا تو ہمیں بلٹ پروف گاڑیاں دے دیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ اگر کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں استعمال نہیں کر رہی تو وہ بلوچستان کو فراہم کر دی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے پہلے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں، لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انہیں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا ہےکہ وفاق نے خیبرپختونخوا کو ناقص گاڑیاں دی ہیں۔

install suchtv android app on google app store