معروف گلوکارو اداکار عمیر جسوال کی اہلیہ نبیحہ عمیرنے آخرکار اپنی شادی کے حوالے سے ہونے والے قیاس آرائیوں کے بعدخاموشی توڑ دی۔
معروف گلوکارو اداکار عمیر جسوال کی اہلیہ نبیحہ عمیرنےانسٹاگرام پرشیئرکئے گئے۔
ایک جذباتی پیغام میں اپنے لئے دعاگو افراد کا شکریہ اداکیااورلوگوں سے درخواست کی کہ وہ غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔
ان کے ذاتی انتخاب کے بارے میں غیر ضروری موازنہ یا تبصرے کرنے سے گریز کریں۔
نبیحہ عمیر نے لکھاکہ میں اس معاملے پر پہلی اور آخری بار بات کرنا چاہوں گی۔
دل کی گہرائیوں سے دعاؤں کا شکریہ ، ہم واقعی اس کی قدر کرتے ہیں، دوسری بات یہ کہ میرے شوہرعمیرجسوال کی صرف ایک بیوی ہے اور وہ میں ہوں۔
نبیحہ عمیر نے اپنی ظاہری شکل اور لباس کے بارے میں ہونےوالے تبصروں پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہاکہ ایسے معاملات ذاتی نوعیت کے ہیں اور عوامی تبصرے کے لیے نہیں ہیں۔
براہِ کرم ضبط اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور مجھے کسی اور سے مت جوڑیں، میں کیسے کپڑے پہنتی ہوں اور میں حجاب کرتی ہوں یا نہیں، یہ کسی کا معاملہ نہیں ہے۔
عمیرجسوال کی اہلیہ نے اپنے پیغام کا اختتام مداحوں کو یاد دلانے کے ساتھ کیا کہ آن لائن شیئر کی گئی۔
خوشی غیر ضروری رائے کی دعوت نہیں ہونی چاہیے،میرے شوہر کا اپنی خوشی آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا کسی کو بھی رائے دینے کا حق نہیں دیتا، اگر آپ دعا نہیں کر سکتے تو براہِ کرم اپنے آپ کو روکیں۔
عمیرجسوال نے اپنی دوسری شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پہلی باراپنی اہلیہ کی تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکی تھی۔
جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسندکیاگیالیکن کچھ لوگوں کی جانب سے اس پرمنفی تبصرے بھی کئے گئے۔
واضح رہے کہ عمیرجسوال کی پہلی شادی معروف اداکارہ ثناجاویدسے ہوئی تھی لیکن کچھ عرصے بعد طلاق ہوگئی ۔
جس کے بعد ثناجاوید نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کرلی،یہ شعیب ملک کی بھی ثانیہ مرزاکے بعد دوسری شادی ہے۔
نبیحہ عمیرکی اس پوسٹ کومداحوں کی جانب سے پسندکرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے حدود متعین کرنے پر سراہاگیا ہے۔