عدنان سمیع بھارتی ہوٹل میں پھنس گئے، سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ رد عمل

گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کے حیدرآباد کے ایک پریمیئم ہوٹل میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے فائل فوٹو گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کے حیدرآباد کے ایک پریمیئم ہوٹل میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے

گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کے حیدرآباد کے ایک پریمیئم ہوٹل میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہوٹل کے صدارتی سوئٹ کے باتھ روم میں پانی کی فراہمی منقطع ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عدنان سمیع نے کہا کہ یہ پریمیئم ہوٹل میں ناقابل قبول عمل ہے کہ مہمانوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہ ہو۔

ان کے بقول ایسی صورتحال سے نہ صرف مہمانوں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے بلکہ ہوٹل کی ساکھ بھی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے تاج کرشنا ہوٹل کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں فوری حل اور شفافیت ناگزیر تھی۔

لیکن انتظامیہ نے صرف کہا کہ مسئلہ مینٹیننس کی وجہ سے پیدا ہوا اور یہ واضح نہیں کیا کہ سہولت کب بحال ہوگی۔

گلوکار کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ہوٹل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ صارفین نے ہوٹل کے معیار پر سوال اٹھائے تو کچھ نے عدنان سمیع کو پانی کی بالٹی پہلے سے بھر کر رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

install suchtv android app on google app store