تھرپارکر کے معروف لوک گلوکار استاد عارب فقیر طویل علالت کے بعد سول سپتال مٹھی میں انتقال کر گئے ۔جس پر فن موسیقی اور ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
عارب فقیر نے چالیس سال موسیقی کی خدمت کی اور مختلف دھنیں کمپوز کیں۔
عارب فقیر نے تھری، مارواڑی ، ڈھاٹکی، سندھی اور پنجابی میں کئی گیت گائے ۔
معروف لوک گلوکار کی میت سول ہسپتال مٹھی سے گھر منتقل کر دی گئی۔
لوک گلوکار عارب فقیر نے پسماندگان میں 5 بچے ایک بیوہ شامل ہے۔