کراچی دھماکے میں جاں بحق شہری کی بیوہ کا گودام مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی نے گودام مالک پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا فائل فوٹو میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی نے گودام مالک پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا

پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں جاں بحق میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی نے گودام مالک پر ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے کیس میں جاں بحق میڈیکل لیب کےمالک کی بیوی نے بھی گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق متوفی کی بیوہ نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان سے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگ لیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری اور گودام مالکان کی غفلت کے باعث درخواست گزار کے شوہر جاں بحق ہوئے ہیں اس لیے انہیں ہرجانہ دیا جائے۔

واضح رہے 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store