ہارر فلم ’دیمک‘، ملائیشیا میں شائقین کے دلوں پر قبضہ

  • اپ ڈیٹ:
ہارر فلم کی ملائیشیا میں دھوم فائل فوٹو ہارر فلم کی ملائیشیا میں دھوم

پاکستان میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی کامیاب ہارر فلم ’دیمک‘ کا ملائیشیا میں پریمیئر ہوا۔

کوالالمپور کے پیٹروناس ٹاورز میں منعقد اس پریمیئر میں پاکستانی، بھارتی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار لیجنڈ اداکار فیصل قریشی، اداکارہ سونیا حسین، ہدایتکار رافع راشدی، پروڈیوسر سید مراد علی، اداکار اعجاز اسلم، عدنان صدیقی اور محب مرزا نے بھی شرکت کی جب کہ فلم ملائیشیا بھر میں آج ریلیز کی جائے گی۔

اس حوالے سے اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا مجھے خوشی ہے کہ دیسی کمیونٹی اسے اسی جذبے سے سراہ رہی ہے جیسے پاکستان میں اسے سراہا گیا۔

یہ فلم صرف ایک ہارر کہانی نہیں بلکہ فن، ثقافت اور جدت کو یکجا کرنے والی کاوش ہے جس نے پاکستانی سنیما کے نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store