نبیل ظفر کا ای چالان سسٹم پر طنزیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر فائل فوٹو پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر

پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے مزاحیہ انداز میں سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم پر دلچسپ طنز کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری اپنی پوسٹ میں نبیل ظفر نے کراچی کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کو ایک کارنامہ قرار دیتے ہوئے لکھا "کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ملنا چاہیے، عوام کا مطالبہ!"

اداکار کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے بھی ہنسی مذاق میں مختلف تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ آغاز ہوچکا ہے، جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پہلے تین روز میں 12 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store