معروف کورین اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش گاڑی سے برآمد

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش ایک گاڑی سے برآمد فائل فوٹو جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش ایک گاڑی سے برآمد

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش ایک گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش پیر کی صبح جنوبی سیول کے علاقے یونگ اِن میں ایک پارک شدہ گاڑی سے ملی۔

یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب 55 سالہ سونگ یونگ کیو جون میں شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، انہیں ایک گاڑی میں بے جان حالت میں پایا گیا، جس کی اطلاع مقامی افراد نے فوری طور پر حکام کو دی۔ موت کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے، اور تفتیش جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار کو 19 جون کو ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تقریباً 5 کلومیٹر تک گاڑی چلاتے رہے جو کہ جنوبی کوریا کے قانون کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

اس واقعے کے بعد انہیں بغیر حراست کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ تنازع کے بعد اداکار کو کئی پراجیکٹس سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

کورین اداکار کے انتقال کے بعد اُن کے اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store