پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع فائل فوٹو پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

قومی فضائی ایئر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے اپنا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے، سنیچر کو پی آئی اے کی پرواز پانچ سال کے وقفے کے بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوئی۔

 برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں برمنگھم اور لندن کے لیے فلائٹ آپریشن شروع ہو گا۔

 اس موقع پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پانچ سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع ہونا خوش آئند ہے اور پروازوں کی بحالی کے لیے بہت محنت کی گئی ہے،انھوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنائے جائے۔

 پاکستانی ائیر لائن کے مسافر طیارے کے حادثے کے بعد اُس وقت کے وزیرِ ہوا بازی کے متنازع بیان کے بعد یکم جولائی 2020 کو برطانیہ نے پاکستان کی ایئر لائن پر پابندی عائد کر دی تھی۔

 پاکستان کے اُس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں، جس کے بعد برطانیہ اور یورپی ممالک نے پی آئی اے پر پابندی لگا دی تھی، یکم جولائی 2020 کو برطانیہ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کردی تھی۔

 گذشتہ ماہ برطانوی حکام نے معائنے کے بعد پاکستان کے سکیورٹی کو اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اسے بین الااقوامی معیار کے مطابق قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store