معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر ٹرمپ کی حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہیں تو اسرائیل کو دوبارہ غزہ بھیج کر حماس کو ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہیں تو اسرائیل کو دوبارہ غزہ بھیج کر حماس کو ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہیں تو اسرائیل کو دوبارہ غزہ بھیج کر حماس کو ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ حماس کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس کا احترام کریں گے۔

تاہم انہوں نے واضح الفاظ میں دھمکی دی کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو حماس کا خاتمہ لازم ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر وہ حکم دیں تو اسرائیلی فورسز چند ہی لمحوں میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو مار سکتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اس وقت معاملے کو پرامن رکھنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی اپنانے کی بات بھی دہرائی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر حماس جنگ بندی کے تقاضوں پر عمل نہیں کرتی تو وہ اسرائیل کو دوبارہ فوجی کارروائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔

سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس نے اب تک 28 میں سے زیادہ تر یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں۔

صدر ٹرمپ نے حماس کو معاہدے کی پاسداری کا پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا تھاکہ جیسے ہی میں کہوں گا، اسرائیلی فوج دوبارہ غزہ کی گلیوں اور سڑکوں پر ہوگی اور اگر اسرائیل چاہے تو حماس کو اچھی طرح سبق سکھا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store