جس کے ہاتھوں میں موبائل ہے، اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے، نیتن یاہو کا بڑا بیان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فائل فوٹو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں جس شخص کے پاس موبائل فون ہے، وہ دراصل اپنے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک حصہ تھامے ہوئے ہے۔ مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ موبائل فون کے ہر صارف کے ہاتھ میں اسرائیل کی ٹیکنالوجی کی جھلک موجود ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی ادویات، اسلحہ سازی اور فون ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی پابندیوں اور غزہ میں فوجی کارروائیوں پر تنقید کے باوجود اسرائیل خود انحصاری کی طاقت رکھتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ کچھ ممالک نے ہتھیاروں کے پرزہ جات کی ترسیل روک دی ہے لیکن اسرائیل اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے وفد سے مخاطب ہو کر کہا: "کیا آپ کے پاس موبائل فون ہے؟ اگر ہاں تو یہ سمجھ لیں کہ آپ نے اسرائیل کا ایک ٹکڑا اپنے ہاتھ میں پکڑ رکھا ہے۔"

کیا آپ ٹماٹر کھاتے ہیں؟ وہ کہاں سے آتے ہیں؟ وہ بھی اسرائیل سے آتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'جس طرح انٹیلی جنس کا معاملہ ہے، جو ہم امریکا کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

آپ کی انٹیلی جنس معلومات کا ایک بڑا حصہ اسرائیل سے آتا ہے اور ہمارے ہتھیاروں کے نظام کو بھی امریکا کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے'۔

install suchtv android app on google app store