کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
یہ معاہدہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پایا۔
ان مذاکرات میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، کمبوڈیا کے وزیراعظم اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے شرکت کی، اس موقع پر امریکہ اور چین کے سفیر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی نیک نیتی سے طے پائی ہے،تھائی لینڈ امن کے لیے پُرعزم ہے۔
کمبوڈین وزیراعظم نے کہا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے، ان کا کہنا تھا کہ تنازعہ کے باعث 3لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
کمبوڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ثالثی پر ملائیشین وزیراعظم، امریکی صدر اور چین کے مشکورہیں،قیام امن کیلئے فریقین نے مثبت کرداراداکیا۔