یہ بات روس کے وزیر خارجہ سر گئی وکتروچ لاوروف نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے بات چیت کے بعدجمعرات کے روز اسلام آباد میں ان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
امریکہ میں صدراتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے پہلے بڑے مباحثے میں ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی اور صدر باراک اوباما کا آمنا سامنا ہوا ہے جس میں دونوں امیدواروں نے پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ترکی اور شام کی سرحد کے قریب واقع ترک قصبے میں شامی گولہ باری سے پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد ترکی نے بھی جوابی کارروائی کے طور پر شامی علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا.
نیٹو کے جنرل سیکٹرٹیری جنرل راسموسن نہ کیا ہے کہ نیٹو افواج کا انخلا قبل از وقت ہو سکتا ہے کیونکہ افغانستان سے متعلق نیٹو کے آپریشنز آئندہ تین ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیاں اقتصادی جنگ کی شکل ہیں لیکن ان کی وجہ سے ملک کا جوہری پروگرام متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ تہران میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ جوہری معاملے پر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں.