اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری

بارش بارش

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی گوجرانوالہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں آج بھی مزید بارش اور پہاڑون پر برفباری کی پیشنگوئی کردی 

ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، مری، گلیات، کالام ، مالم جبہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری بھی ہورہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق  آج اسلام آباد، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ کے اضلاع میں تیز موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشنگوئی کی گئی ہے، 

جبکہ کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ، تیز بارش کے باعث کشمیر کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے،،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن، بلائی خیبرپختونخواہ مالاکنڈ، ہزار ڈویژن اور کشمیر ، گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ ساہیوال ، سرگودھا، پشاور ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں، سب سے زیادرہ بارش راولاکوٹ میں ایک سو پندرہ ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں پینسٹھ ، مظفر آباد ساٹھ، جہلم باون اور ایبٹ آباد میں پچاس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،، اس کے علاوہ مری میں دو فٹ برفباری جبکہ کالام میں نو ، استور پانچ، ، پارا چنار چار، اور راولاکوٹ میں تین انچ برفباری ہوئی،، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت دروش منفی پانچ، کوئٹہ منفی چار، قلات منفی تین، کالام ، استور ، پاراچنار اور راولاکوٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

install suchtv android app on google app store