راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی 167 رنز پر تیسری وکٹ گرگئی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی 167 رنز پر تیسری وکٹ گرگئی فائل فوٹو راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی 167 رنز پر تیسری وکٹ گرگئی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ راولپنڈی میں جاری ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم پر اچھا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس میں کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی پارٹنرشپ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی ٹیم نے اب تک 3 وکٹوں کے نقصان ہر 170 رنز اسکور کر لیے ہیں جس میں کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچریاں بھِی شامل ہیں۔

 یہ شان مسعود کے ٹیسٹ کیریئر کی 13ویں نصف سنچری تھی جو انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ دوسری جانب عبداللہ شفیق نے 4 چوکے لگا کر ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹرز عبداللہ شفیق اور امام الحق میدان میں اترے تھے جن میں سے امام الحق 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ عبداللہ شفیق کی گری۔ انہوں نے 146 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ جنوبی افریقہ تاحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store