نصیرآباد نوتال کےقریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جا رہی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے قریب راکٹ حملہ ہوا ، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہوگئے۔
