محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش سے متعلق نئی پیش گوئی

کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی تازہ ترین وارننگ جاری فائل فوٹو کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی تازہ ترین وارننگ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہلکی پھوار سے موسم اچھا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک کراچی میں صبح اور شام میں رم جھم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، اور کہا ہے کہ نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے بادل تشکیل پاتے ہیں، جس سے رم جھم ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، مغربی سمت سے اس وقت 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری طرف ملک کے بیش تر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک مرتبہ پھر سے شدید گرمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store