پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبرآگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبرآگئی فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبرآگئی

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا (تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور کر لیا گیا تو یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے باعث قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر ٹیکسوں میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بھی قیمتوں کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں تو آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں اضافہ محدود رکھا جائے گا۔ تاہم، اگر ڈالر مزید مہنگا ہوا یا عالمی سطح پر تیل کے نرخ بڑھے تو اگلے پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

install suchtv android app on google app store