ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ فائل فوٹو ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ اور نصیرآباد میں بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔

اس کے علاوہ دریائےسندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے جبکہ تربیلا،کالا باغ اور چشمہ پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں ۔

install suchtv android app on google app store