شہرِ قائد میں جمعرات کے روز ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ شاہراہ فیصل پر 25 ملی میٹر، اولڈ ایئرپورٹ پر 20.4 ملی میٹر، کیماڑی میں 18 ملی میٹر اور ماڑی پور میں 17 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ادارے کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 16 ملی میٹر، کورنگی میں 14.6 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 12.4 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 11.8 ملی میٹر، ناظم آباد میں 10 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 9.8 ملی میٹر، گلشن معمار میں 8.3 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم بارش یونیورسٹی روڈ پر ہوئی، جہاں صرف 4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔