ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، الرٹ جاری

گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ فائل فوٹو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

18 اگست کی رات مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کراچی کی جانب بڑھے گا، ابتدا میں معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ 20 اور 21 اگست کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلونک سرکولیشن کے اثرات 18 اگست کی شام تا رات کراچی میں داخل ہوں گے، جس سے ابتدا میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارشیں متوقع ہیں۔

بعد ازاں 20 اور 21 اگست کو شہر میں تیز اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، جو مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق مون سون کا یہ نیا سلسلہ دیہی سندھ کے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اطراف میں جاری بارشوں کے بعد کراچی کی طرف بڑھے گا۔

انجم نذیر کے مطابق ابھی ان بارشوں کی ملی میٹر میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی البتہ یہ سسٹم کبھی کبھار ہیوی بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

موسم کی غیرسرکاری سطح پر پیش گوئی کرنے والے ادارے ویدرڈاٹ پی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق سندھ و راجستھان ریجن پر بنی سائیکونک سرکولیشن بتدریج جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ہندوستانی کچ میں موجود سسٹم کی وجہ سے دیہی سندھ قریب کے اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ سرکولیشن پاکستان کے جنوبی علاقوں کی طرف بھی مون سون ہواوں کو کھینج رہا ہے، کراچی میں اس گردش کی وجہ سے سمندری ہواوں کی رفتار کم ہورہی ہے۔

تاہم شہر میں نچلی سطح کے بادل بھی بن سکتے ہیں، جس کے سبب شمال مشرقی علاقوں میں پھوار اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے، 20 اگست کو کراچی میں تیز بارشوں کے 2 تا 3 اسپیل متوقع ہیں۔

install suchtv android app on google app store