مون سون کا ساتواں اسپیل شروع ، مختلف مقامات پر بارش ، بعض شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

مون سون کا ساتواں اسپیل شروع ، مختلف مقامات پر بارش ، بعض شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ فائل فوٹو مون سون کا ساتواں اسپیل شروع ، مختلف مقامات پر بارش ، بعض شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

مون سون کے ساتویں اسپیل کی انٹری ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اسلام آباد کے علاوہ لاہور کے کئی علاقوں میں صبح سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، ساتواں اسپیل کئی دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ اسلام آباد ، لاہور اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store